• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل، مرکزی شرح سود کو 6.5 فیصد پر برقراررکھنے کا اعلان

برازیلیا (اے پی پی) برازیل کے سنٹرل بینک نے مرکزی شرح سود کو 6.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق برازیل میں آئندہ ماہ صدارتی انتخابات کے انعقاد کی وجہ سے مارکیٹ پر چھائی جانے والی بے یقینی کی کیفیت اور ملکی کرنسی کی قدر ڈالر کے مقابلے کم ہو جانے کے باوجود برازیل کے سنٹرل بینک نے مرکزی شرح سود کو 6.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔بینک کے مطابق رواں سال مارچ کے بعد سے مرکزی شرح سود مستحکم جا رہی ہے جس پر اس میں کمییا بیشی کی ضرورت ابھی محسوس نہیں کی جارہی۔

تازہ ترین