• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارکنگ اور ڈیگنہیم لندن میں پیدل چلنے والے سب سے خطرناک بارو

لندن( نیوز ڈیسک) لندن کے بارکنگ اورڈیگنہیم بارو کو پیدل چلنے والے سب سے خطرناک قرار دیاگیاہے ،گارڈین نے یہ انکشاف کرتے ہوئے لکھاہے کہ ویسٹ منسٹر یونیورسٹی کے ڈاکٹر راکیل الڈریڈ کی ریسرچ کے مطابق لندن کی سڑکوں پر ہر12 گھنٹے میں ایک شخص،کار ،لاری یا بس کی ٹکر سے زخمی ہوجاتاہے، جبکہ ہفتہ میں کم از کم ایک شخص جان سے دھو بیٹھتا ہے، اخبار کے مطابق2016 تک 3سال میں ویسٹ منسٹر بارو میں 11افراد ہلاک ہوئے ، ہیکنی میں11اور ٹاورہیملیٹس میں11افراد ہلاک ہوئے تھےجبکہ ہیورنگ اورگرین وچ میں 10-10افراد ہلاک ہوئے تھےریسرچ کے مطابق بارکنگ اورڈیگنہیم میں پیدل چلنا ،ایسٹ لندن بار و میں پیدل چلنا ٹیمز کے اوپر کنگسٹن یا رچمنڈ سے دگنا زیادہ خطرناک اورگریٹر لندن کے اوسط سے 28فیصد زیادہ خطرناک ہے جبکہ 2014 اور2016کے درمیان بارکنگ اورڈیگنہیم میں پیدل چلنے والوں کی ہلاکت یازخمی ہونے والوں کی شرح سب سے کم تھی اوربارو میں پیدل چلنے والوں کی تعداد سب سے کم تھی، ڈاکٹر راکیل الڈریڈ اپنی ریسرچ کا آغاز لندن ٹریول کے شائع نہ ہونے والے سروے سے کیاتھا جس میں لندن کے شہریوں کے روزانہ پیدل چلنے والوں کے اعدادوشمار شامل تھے۔

تازہ ترین