• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک عشرے کا تقابل، امتحانی دبائو اورسوشل میڈیا سےد گنی لڑکیاں متاثر، سروے رپورٹ

لندن( نیوز ڈیسک) امتحان کےدبائو اور سوشل میڈیا کی وجہ سے آج کے دور کی لڑکیاں ایک عشرہ قبل کے مقابلے میں دگنا زیادہ ناخوش ہیں دی ٹیلی گراف نے گرل گائیڈنگ سروے کے حوالے سے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ سروے کے دوران17سال سے21 سال عمر کی کم وبیش 30 فیصد لڑکیوں نے کہا کہ وہ خوش نہیں ہیں،7سال سے21 سال عمر کی کم وبیش25 فیصد خواتین نے بتایا کہ وہ بہت خوش ہیں۔ یہ شرح 2009 کے مقابلے میں 11فیصد زیادہ ہے امتحان کے دوران کی پریشانی ذہنی دبائو کی بڑی وجہ بتائی گئی ہے 11سے 21سال عمر کی69فیصد لڑکیوں نے اپنے عمر کی لڑکیوں کے ذہنی دبائو کی بڑی وجہ امتحانات اور ٹیسٹ کوقرار دیا جبکہ 59فیصد لڑکیوں نے سوشل میڈیا کو دبائو کاسبب قرار دیا۔لڑکیاں ذاتی طورپر سوشلائز ہونا کم پسند کرتی ہیں جبکہ 11سے16عمر کی جو لڑکیاں یہ کہتی تھیں کہ وہ ایک دوسرے کے گھروں میں زیادہ وقت گزارتی ہیں اب ان کی شرح میں گزشتہ عشرے کے دوران 69فیصد سے کم ہوکر21فیصد رہ گئی ہے جبکہ اس عرصے کے دوران دوستوں سے سوشل میڈیا پر سوشلائز ہونے والی لڑکیوں کی تعداد میں 11فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
تازہ ترین