• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کے اجلاس میں کشمیری قیادت کو بھی مدعو کیا جائے، صابر گل

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ وٹفورڈ برانچ کا اجلاس سیدجاوید احمد شاہ کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس کے مہمان خصوصی جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے صدر صابر گل تھے۔ اجلاس میں سینئر صدر چوہدری محمد سعید، نائب صدر محمد رفیق، چوہدری صدیق، محمدسلیم بھٹی، شمیم احمد، چوہدری محمد منیر، چوہدری عابد، راجہ محمد صدیق، جاوید چوہدری، عثمان علی خان اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صابر گل نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کشمیر کے دوران اطراف کے کشمیریوں کو بھی اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں مدعو کرے کیونکہ کشمیری کشمیر کے بنیادی فریق ہیں تاکہ کشمیری بھی فلسطینیوں کی طرز پر خود اپنا موقف پیش کرسکیں۔ کشمیری جب خود اپنا کیس جب اقوام متحدہ میں کریں گےتو عالمی سطح پر کشمیر کی حیثیت بدل سکتی ہے۔ یہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ قانونی و آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے کیلئے دونوں ملکوں کو ایک ٹائم ٹیبل دیتی مگر آج ستر سال گزر گئے ان قراردادوں پر عمل نہیں ہوا اور نہ ہی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کے تحت کشمیریوں کے حقوق کا احترام کیا جاتا ہے۔ برانچ کے صدر سید جاوید احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اور مسئلہ کشمیر ایک صفحے پر نہیں ہیں۔ عمران خان وزارت خارجہ میں کشمیر نواز لوگوں کو تعینات کرے۔ سینئر نائب صدر چوہدری محمد سعید نے کہا یہ حقیقت ہے کہ مسئلہ کشمیرمظفرآباد آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے درمیان لٹکا ہوا ہے۔ عوام کو خوش کرنے کیلئے جذباتی بیانات جاری کئے جاتے ہیں۔ چوہدری محمد منیر نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو ملا کر ایک ریاست اور ایک اسمبلی قائم کی جائے۔
تازہ ترین