• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجات کا راستہ شہدائے کربلا کے راستے پر چلنے میں ہے، مقررین

مانچسٹر (علامہ عظیم جی)شیعہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے روح رواں سید امتیاز حسین کاظمی کے دفتر میں یوم حسینؑ کی تقریب منعقد کی گئی۔ امریکہ سے آئے ہوئے عالم دین ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی، مانچسٹر میں مقیم مولانا امیر حسین نقوی، ریسرچ اسکالر علامہ عظیم جی، سید افتخار علی کاظمی اور سید امیر حسین شاہ جعفری نے امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کو خراج تحسین پیش کیا اور شیعہ، سنی اتحاد پر زور دیا۔ میزبانی کے فرائض نبیل کاظمی اور حسنین کاظمی نے انجام دیئے۔ مقررین نے کہا کہ شہدائے کربلا کے راستے پر چل کر ہی امت مسلمہ نجات کا راستہ پاسکتی ہے۔ کربلا میں معرکہ حق و باطل ہوا، کربلا نے محروم اقوام کو جابر حکمرانوں کے خلاف نبرد آزمائی سکھائی، وقت کے یزیدوں کو للکارنا ہوگا، نوجوان نسل کو شہدائے کربلا کے راستے پر چلنا ہوگا۔ شہدائے کربلا نے شریعت کی پاسداری سکھائی، کعبہ، مسجد، قرآن کا احترام سکھایا، رہتی دنیا تک حسینیت کا علم بلند رہے گا۔ یوم حسینؓ کی تقریب میں یہ بھی طے ہوا کہ آئندہ بھی ایسی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔
تازہ ترین