• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

المصطفیٰ فری آئی کیمپ میں 64مریضوں کی آنکھوں کا کامیاب آپریشن

بھلوال (پ ر) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کے دوران سفید موتئے کے شکار 64مریضوں کو کامیاب آپریشن کے بعد آنکھوں کی روشنی مل گئی ا۔ آئی کیمپ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ ( یو کے ) کے زیر اہتمام لگایا گیا آئی کیمپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصو صی راجہ ظفر اقبال تھے جنھوں نے مریضوںکی آنکھوں کی پٹیاں کھولنے کے بعد ایک ماہ کی ادویات اور چشمے تقسیم کئے۔المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے بتایا کہ آئی کیمپ کے دوران تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال اور پھلروان میں مریضوں کا الگ الگ چیک اپ کیا گیا جبکہ چک 13شمالی میں آئی کیمپ کے دوران مجموعی طور پرشعبہ بیرونی مریضوں میں 550مستحق مریضوں کا معائنہ اور 64مریضوں کے سفید موتئے کے آپریشن کئے گئے۔ انھوں نے کہا کہ جن مریضوں کے آپریشن ہوئے وہ تین برسوں سے سفید موتئے کی وجہ سے بینائی سے محروم ہو چکے تھے اور معذوری کی زندگی بسر کر رہے تھے لیکن کامیاب آپریشن کے بعد انھیں دوبارہ آنکھوں کی روشنی مل گئی اور زندگی کے کام کاج کرنے کے قابل ہو گئے ہیں انھوں نے کہا کہ آئی کیمپ میں فالو اپ کے دوران ڈاکٹروں نے آپریشن والے تمام مریضوں کا معائنہ کیا اور بتایا کہ آپریشن کامیاب ہوئے ہیں ۔ المصطفیٰ آئی کیمپ میں مریضوں کے بغیر ٹانکے کے آپریشن اور لینز ڈالے گئے جبکہ ہیپا ٹائٹس بی سی، ایڈز، بلڈ پریشر ، بلڈ شوگر ، بائیو میٹری سمیت تمام میڈیکل ٹیسٹ اور کھانے ، رہائش کی مفت سہولیات بھی مہیا کی گئیں۔
تازہ ترین