• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہادت امام حسینؓ ہمیں وفا کا درس دیتی ہے، علامہ نعمان الازہری

مانچسٹر (پ ر)منہاج القرآن انٹرنیشنل مانچسٹر میں شہدائے کربلا کانفرنس منعقد ہوئی، امام عالی مقام امام حسینؓ کی عظمتوں اور آپ کے جانثار ساتھیوں کی شہادتوں پر بھرپور انداز سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر علامہ نعمان الازہری نے کہا کہ شہادت امام حسین ہمیں وفا کی تلقین کا سبق دیتی ہے۔ امام حسین نے جان قربان کی مگر دین کے پرچم کو سرنگوں نہ ہونے دیا آج بار بار دین پر اور حرمت رسول پر حملے کرنے کی جسارت کی جانے لگی ہے مگر حسینی آج بھی زندہ ہیں اور قیامت تک جب بھی دین کی سربلندی کیلئے ضرورت پڑی حسینی اپنی جان دے کر بھی بقائے دین اور احیائے دین کا علم بلند رکھیں گے۔ خواجہ عامر صدر منہاج القرآن مانچسٹر نے کہا ہمیں اپنی نسلوں کو کربلا کے عظیم سانحہ سے روشناس کروانا چاہئے تاکہ ہمارے بچوں کو اس بات کا ادراک ہو کہ کتنی عظیم قربانیوں کے بعد آج اسلام زندہ و تابندہ ہے۔علامہ عبدالستار سراج ڈائریکٹر منہاج القرآن نے کہا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پوری زندگی ہمیں یہی تربیت دی ہے کہ اپنے سینوں میں عشق مصطفیٰ کی آگ لگالو اور حسینی کردار اپنا لو دنیا و آخرت میں سرخرو ہو گے۔ پاکستان سے آئے ہوئے نعت خواں عمران حسن قادری، جبکہ مقامی نعت خواں کبیر حسین، سید فیض رسول شاہ، حاجی طارق نسیم نے شہدائے کرب و بلا کی بارگاہ میں عقیدتوں کے پھول نچھاور کرتے ہوئے خوؓبصورت کلام پیش کئے۔
تازہ ترین