• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالانہ اسلامی دعوت کانفرنس میں شرکت کیلئےعلمائے کرام کی رابطہ مہم جاری

بریڈفورڈ (پ ر) مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ سے وابستہ علماء کرام کی سالانہ اسلامی دعوت کانفرنس میں شرکت کیلئے رابطہ مہم جاری ہے۔ امام مولانا عبدالستار عاصم نے بتایا کہ احترام نبوت کو اجاگر کرنے کیلئے ورفعنا لک ذکرک کے عنوان سے 7اکتوبر کو برمنگھم میں کانفرنس منعقد ہوگی جس میں بھرپور شرکت کے انتظامات کی غرض سے مرکزی جمعیت کے تمام اراکین شب و روز کوشاں ہیں۔ مرکزی ناظم اعلیٰ کے علاوہ ناظم تبلیغ مولانا شریف اللہ شاہد نے یارکشائر کی متعدد برانچوں کا دورہ کیا۔ ہڈرزفیلڈ میں حافظ زکریا سعود ، اولڈہم میں مولانا شفیق الرحمن شاہین ، چوہدری مقصود، آشٹن انڈر لائن میں حبیب الرحمٰن چوہدری،کیتھلے میں حاجی فیض عالم ، سکپٹن میں حاجی نذیراحمد،قاری عزیزاحمد،حاجی خادم حسین ، نیلسن میں مولانا فضل الرحمن ، حاجی محمد اسلم ، نوید احمداور دیگر ذمہ داران سے ملاقات ہوئی۔
تازہ ترین