• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائیو سپورٹس کے دوران جوئے کے اشتہارات پرپابندی لگائی جائے گی

لندن( نیوز ڈیسک)لیبر پارٹی برسراقتدار آکر ٹیلیویژن پر براہ راست دکھائے جانے والے سپورٹس پروگراموں کے دوران جوئے سے متعلق کمپنیوں کے اشتہارات پرپابندی لگادے گی ۔ گارڈین نے لیبر پارٹی کے ڈپٹی لیڈر ٹام واٹسن کے حوالے سے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ ٹام واٹسن نے حکومت پر جوئے کی لت میں مبتلا 4لاکھ30ہزار افراد کو نظرانداز کرنے کاالزام عاید کیااس موقع پر انھوں نے شرط لگانے سے متعلق قواعد وضوابط کو سخت کرنے کے حوالے سے مختلف پالیسیوں کااعلان کیا۔ان تجاویز کی فہرست کاانکشاف لیورپول میں ہونے والے لیبر پارٹی کی مجوزہ سالانہ کانفرنس سے کئی دن قبل ہی کردیاگیا ہے۔لیبر پارٹی کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز میں اس لت میں مبتلا افراد کے علاج کے فنڈز کیلئے جوئے سے متعلق کمپنیوں پر سالانہ 100 ملین پونڈ ٹیکس عاید کرنے اور شرط لگانے کیلئے کریڈٹ کارڈ کے استعمال پر پابندی عاید کرنے کی تجویز شامل ہے۔ان قواعد میں جوئے کی لت میں مبتلا افراد کی جانب سے اپنے بینک کو جوئے کیلئے لین دین پر پابندی کی ہدایت کرنے کا اختیار بھی شامل ہوگا۔
تازہ ترین