• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم کلثوم نواز کیلئے مسجد بزم نقشبند اوسلو میں قرآن خوانی

اوسلو( پ ر) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر مسلم لیگ ن ناروے کی جانب سے مسجد بزم نقشبند اوسلو میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لیگی قائدین و کارکنان اور معززین اوسلو نے شرکت کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن ناروے کے چیف آرگنائزر اور سینئر رہنما خالد نذیر بٹ، جنرل سیکرٹری عادل منصور اور ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری شاہد تنویر نے کہا کہ کلثوم نواز جہدوجہد کی علامت تھیں، آمریت کے دور میں جماعت اور کارکنوں کو سنبھالا اور آمر کے خلاف بھرپور کردار ادا کر کے جمہوریت کا علم بلند کیا۔
تازہ ترین