• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ سالانہ ڈیڑھ ہزار تارکین وطن کو پناہ دے گا

ویلنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے سالانہ بنیادوں پر ایک ہزار کے بجائے ڈیڑھ ہزارتارکین وطن کو اپنے ہاں پناہ دینے کا اعلان کیا ہے۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں تارکین وطن کو خوش آمدید کہیں گے، 1500تارکین وطن کو سالانہ پناہ دی جائے ی،عالمی سطح پر ولنگٹن کے اعلان کو بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ میڈیا کے مطابق یورپ کے مختلف ممالک میں جہاں مہاجرین کا مسئلہ سنگین ہوتاجارہا ہے وہیں نیوزی لینڈ کا یہ فیصلہ عالمی سطح پر اہم قرار دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ سالانہ بنیادوں پر ایک ہزار تارکین وطن کو اپنے ہاں پناہ دیتا ہے، لیکن وزیراعظم نے اب اعلان کیا ہے کہ وہ تعداد بڑھا کر 1500کردیں گے۔جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں تارکین وطن کے حوالے سے بہتر پالیسی اپناتے ہیں اسی لیے ہمیں جرمنی یا یورپ کے دیگر ملکوں کی طرح مسائل کا سامنا نہیں ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے جرمن وزیرداخلہ ہوسٹ سیہوفر نے کہا تھا کہ مہاجرت تمام مسائل کی ماں ہے اگر جرمن حکومت اپنی مہاجرین کی پالیسی کو تبدیل نہیں کرتی تو جرمنی کی مرکزی سیاسی جماعتوں کی عوامی مقبولیت بتدریج کم ہوتی جائے گی۔واضح رہے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور جرمن وزیر داخلہ ہوسٹ سیہوفر دونوں مہاجرین سے متعلق الگ الگ موقف رکھتے ہیں، مرکل کی پالیسی مہاجرین دوست رہی ہے۔
تازہ ترین