• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی ممالک کو2030تک پیٹرول اورڈیزل کاروں کی فروخت بند کرناہوگی

لندن( نیوز ڈیسک)ایک تازہ ترین تجزیئے میں کہاگیاہے کہ اگر آٹو سیکٹر پیرس معاہدے کے مطابق گلوبل وارمنگ کی شرح 1.5سینٹی گریڈ تک لانے میں اپنا کردار اداکرنا چاہتاہے تو یورپی ممالک کو2030تک پیٹرول اورڈیزل کاروں کی فروخت بند کرناہوگی ۔ گارڈین نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ جرمن ایرواسپیس سینٹر کے تجزیئے کے مطابق ہائی برڈ میں فور کورٹ پلگ بھی زیادہ سے زیادہ 2035 تک ختم کرناہوگی۔تجزیئے کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران گاڑیوں سے دھوئیں کے اخراج میں شاید ہی کوئی تبدیلی ہوئی ہو جبکہ اگر اس میں بڑے پیمانے پر تبدیلی نہ کی گئی تو صنعتوں کاکاربن بجٹ اگلے 5سے10سال میں ختم ہوجائے گا۔ڈی ایل آر کے ڈائریکٹر ہورسٹ فریڈرچ نے گارڈین کوبتایا کہ ختم ہوتے ہوئے کاربن بجٹ کو دیکھتے ہوئے یہ ضروری ہوگیاہے کہ جتنی جلد ممکن ہو کم دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں میں مارکیٹ میں لائی جائیں،سٹڈی میں متنبہ کیاگیاہے کہ ایسا کرنے کیلئے فوری اور سخت اقدام کی ضرورت ہے جس سے گلوبل وارمنگ کی شرح 1.5سینٹی گریڈ تک لانے کے66 فیصد تک امکانات پیداہوسکتے ہیں۔
تازہ ترین