• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی عدالت کی میانمار حکومت کیخلاف ابتدائی تحقیقات

دی ہیگ (این این آئی )بین الاقوامی فوجداری عدالت نے روہنگیا مسلمانوں پر میانمار حکومت کے مظالم کی ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔میانمار حکومت پر روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام، عصمت دری، تشدد اور مسلمانوں کو ملک سے نکالنے کے الزامات ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بین اقوامی فوجداری عدالت کی پراسیکیوٹر فاتو بن سودا ابتدائی تحقیقات کے دوران اس بات کا جائزہ لیں گی کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوجی کریک ڈاون کی مکمل تحقیقات کے لیے شواہد موجود ہیں یا نہیں۔اس سے پہلے اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ میانمار کی فوج نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف اس سطح پر جاکر تشدد کیا جس کے بارے میں سوچنا بھی مشکل ہے۔
تازہ ترین