• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحران زدہ ممالک میں بچوں کااسکول نہ جاناباعث تشویش ہے، اقوام متحدہ

نیویارک (اے پی پی)اقوام متحدہ نے تنازعات کے شکار ممالک میں بچوں کی سکول سے غیر حاضری پر تشویش ظاہر کی ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق بحران زدہ ممالک میں 5 سے 17 سال کی درمیانی عمر کا ہر تیسرا بچہ سکول نہیں جا رہا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس صورتحال سے دنیا بھر میں قریب 104 ملین بچے متاثر ہو رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف کے مطابق اس سلسلے میں سب سے زیادہ خراب حالات نائجر، وسطی افریقی جمہوریہ، جنوبی سوڈان اور اریٹیریا کے ہیں اور ان ممالک میں بچوں کی تعلیم سے دوری کی اہم ترین اور بڑی وجہ غربت ہے۔ 

تازہ ترین