• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’معذور میں نہیں، تنقید کرنیوالے ہیں‘‘ معذور اطالوی ماڈل کا ناقدین کو کرارا جواب

وینس (جنگ نیوز)اٹلی کے مقابلہ حسن میں شرکت کرنے والی معذور ماڈل نے اپنی مصنوعی ٹانگ پر تنقید کرنے والوں کے منہ بند کردیئے۔کیارا بوردی نامی ماڈل 13 برس کی عمر میں ایک حادثے کے نتیجے میں بائیں ٹانگ سے محروم ہوگئی تھیں۔کیارا نے اس معذوری پر کبھی مایوسی کا اظہار نہیں کیا بلکہ عزم و حوصلے کے ساتھ آگے بڑھتی چلی گئیں ۔ اٹلی کے مقابلہ حسن میں فائنلسٹ بننے پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، کچھ افراد کا کہنا تھا یہ ٹانگ سے معذور ہیں، انہیں مقابلہ حسن میں حصہ لینے کی کیا ضرورت ہے؟ کیارا نے تنقید کا ڈٹ کر جواب دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں اپنی ٹانگ سے محروم ہوں لیکن کچھ لوگ اپنے دماغ و دل سے محروم ہیں، معذور میں نہیں دراصل تنقید کرنے والے ہیں۔ماڈل نے مزید کہا کہ میں جیتنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، صرف یہ بتانا چاہتی ہوں کہ زندگی بہت خوبصورت ہے، آپ کسی بڑے حادثے سے گزرنے کے باوجود دوبارہ زندہ ہوں۔
تازہ ترین