نئی دہلی(آئی این پی )بھارتی کانگریسی صدر راہول گاندھی نے وزیر دفاع نرملا سیتا رمن پر الزام لگایا کہ وہ رافیل سودے کے سلسلے میں کئی بار جھوٹ بول چکی ہیں اور متعدد بار ان کا جھوٹ پکڑا گیا اس لئے انہیں اپنے عہدے سے مستعفی ہوجاناہیے،سابق سر براہ ایچ اے ایل نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس رافیل بنانے کی صلاحیت موجود نہیں ،راہول نے وزیر دفاع پر طنز کرتے ہوئے انہیں رافیل وزیر بتایا اور کہا کہ اس سودے کے سلسلے میں جھوٹ بولنے اور ہر مرتبہ پکڑے جانے کی وجہ سے ان کی حالت قابل رحم ہو گئی ہے اور انہیں ہر حال میں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔