• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی فوج کی طیارہ مار گرانیوالے5 شامی افسروں سے پوچھ گچھ

دمشق(این این آئی)رواں ہفتے غلطی سے روس کا جنگی جہاز مار گرانیوالے5 شامی فوج کے افسروں کو اس وقت سخت حالات کا سامنا ہے کیونکہ انہیں اپنے حلیف ملک روس کی قائم کردہ ایک تحقیقاتی کمیٹی کو ای 20 کو مار گرانے کی جواب دہی کرنا پڑ رہی ہے، جب روسی جنگی طیارہ مار گرانے میں شامی محکمہ دفاع کے ایک بریگیڈ کا نام سامنے آیا تو اس کے بعد شامی فوج میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ گذشتہ روز شامی فوج کے پانچ سینئر افسران نے بانیاس کے مقام پر روسی فوج کی طرف سے قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہو کرا موقف بیان کیا۔
تازہ ترین