• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت امام حسین کی قربانیاں رہتی دنیا تک کیلئے لازوال مثال ہے،ایم کیو ایم لندن

لندن( جنگ نیوز)متحدہ قومی موومنٹ لندن رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ میدان کربلامیں نواسہء رسول ؐ ، سیدالشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اوراہلبیت کی عظیم قربانیاں رہتی دنیا تک کے لئے ظلم وجبر اورباطل پرستی کے خلاف کلمہ حق بلند کرنے کی ایک لازوال مثال ہے۔واقعہ کربلا حق وباطل کے درمیان ایساتاریخی معرکہ ہے جس سے حق کی خاطر ہرقسم کی قربانی کادرس ملتاہے۔یوم عاشورکے موقع پر رابطہ کمیٹی نے کہا کہ حضرت امام حسین ؑ چاہتے تو یزیدکی بیعت کرکے اپنی اور اہل بیت کی زندگی بچالیتے لیکن وہ نبی آخرالزماں حضرت محمدمصطفیٰ ﷺ کے نواسے تھے ، انہوں نے اسلام کی بقاء کے لئے اپناسرکٹاناقبول کرلیالیکن یزیدجیسے حکمران کی بیعت نہیں کی۔ سنہ 61 ہجری میں پیش آنے والا واقعہ کربلا یزیدکے ظلم اوراہلبیت کی قربانیوں اورصبرورضا کی ایسی داستان ہے جسے رہتی دنیاتک فراموش نہیں کیاجاسکے گا۔
تازہ ترین