• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگزٹ مذاکرات،یورپی یونین کچھ گنجائش نکالے،تھریسامے

لندن(این این آئی،جنگ نیوز )برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے بریگزٹ مذاکرات میں یورپی یونین سے گنجائش کا مطالبہ کیا ہے،مے نے کہاکہ برطانیہ نے اس تناظر میں اپنی پوزیشن کو بہتر بنایا اور یورپی یونین کو بھی چاہئے کہ وہ بھی کچھ آگے بڑھے۔ مے نے مزید کہا کہ برطانیہ یورپی یونین مارچ میں چھوڑ دے گا ،یاد رہے برطانیہ بریگزٹ کیلئے دوبارہ ریفرنڈم قبول نہیں کریگا جبکہ یورپی رہنما بریگزٹ کے موضوع پر خصوصی سمٹ کے انعقاد پر متفق ہو گئے، آسٹریائی شہر سالزبرگ میں جاری یورپی سربراہی سمٹ کے موقع پر آسٹریا کے چانسلر سباستیان کرس نے کہا کہ بریگزٹ ڈیل کو حتمی شکل دینے کی خاطر نومبر میں ایک خصوصی ملاقات کی جائے گی۔
تازہ ترین