• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی ہیکر ز نے 6 کروڑ ڈالرز کے بٹ اورمونا کوائن چرالیے

ٹوکیو(جنگ نیوز)جاپانی ہیکرز نے ورچوئل کرنسی کمپنی کے اکائونٹ سے 6 کروڑ کا صفایا کرتے ہوئے اسے ایک دوسرے اکائونٹ میں منتقل کردیے ،تفصیلات کے مطابق جاپانی ہیکرز نے ورچوئل کرنسی کمپنی کے چھ کروڑ ڈالرز چُرا کر غیر قانونی طور پر دوسرے اکاونٹس میں منتقل کر لیے۔متاثرہ کمپنی نے سائبر حملے سے متعلق میڈیا کو بتایا کہ چرائی گئی رقم ورچوئل کرنسی یعنی بٹ کوائن اور مونا کوائن کی شکل میں تھی تاہم ہیکرز ہمارے صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں کرسکے اس لیے کسمٹرز کے لیے فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔متاثرہ کمپنی نے سائبر ایکٹ کے تحت مقدمہ قائم درج کرا دیا ہے جس پر ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ تحقیقاتی اداروں نے جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کا دعویٰ کیا ہے۔
تازہ ترین