• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ ،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے15سالہ نوجوان شہید

دمشق (پی پی آ ئی) غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور 15 سالہ نوجوان شہید ہو گیا۔ فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں مظاہرے کے دوران اسرائیل کی سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کی، جس میں فلسطین کا ایک نوجوان شہید ہو گیا۔فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرا نے بتایا کہ غزہ پٹی کے جنوبی سرے اور مصر کی سرحد سے ملحق شہر کے مشرق میں اسرائیلی فوجیوں نے 15 سالہ مومن البراہیم ابوکو گولی مار دی اور وہ موقع پر شہید ہو گیا ۔
تازہ ترین