• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن میں 50 لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، رپورٹ

صنعاء(آئی این پی ) بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ یمن میں 50 لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، یمنی بچوں کی پوری نسل بم، بھوک اور مہلک مرض بیلو ڈیتھ جیسے سنگین مسائل سے دو چار ہے، اتحادیوں اور باغیوں کے تنازعے نے یمن کو انتہائی بد ترین صورتحال سے دو چار کر دیا ہے، یمن کو خطرناک انسانی بحران کا بھی سامنا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساؔں ادارے کے مطابق بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں جاری خانہ جنگی سے 50 لاکھ بچوں پر مشتمل پوری ایک نسل شدید غذائی قلت سے دوچار ہے جس کے نتیجے میں ان پر موت کو خطرات منڈلارہا ہے۔ تنظیم کے سربراہ ہیلے تھرونگ نے کہا کہ لاکھوں بچے نہیں جانتے کہ انیہں کب اور کیا اگلے وقت کا کھانا ملے گا۔دوسری جانب نیویارک کی ایک بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی نے صحافیوں کو بتایا کہ یمن میں انسانی بحران کی صورتحال انتہائی نازک ہے۔
تازہ ترین