کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نےہدایت کی ہے کہ عاشورہ کے جلوسوں،مجالس اورمرکزی جلوس کی غیرمعمولی سکیورٹی کیلئے اقدامات صوبائی سطح پر یقینی بنائے جائیں۔پولیس ترجمان کے مطابق کراچی باالخصوص ساؤتھ اورایسٹ زون پولیس،میرپورخاص، لاڑکانہ،سکھر،حیدرآباد اور،شہیدبینظیرآباد پولیس کے افسران اور جوانوں کو سکیورٹی کے جملہ امورواہمیت کے حوالے سے بریفنگ دی جائے،مرکزی جلوس کے روٹ پر بلند عمارتوں سے سکیورٹی مانیٹرنگ کو فول پروف بنایا جائے،سکیورٹی کے مجموعی امور میں رینجرزسندھ اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں سے مضبوط روابط کو یقینی بنایا جائے،سکیورٹی اقدامات انتہائی ٹھوس اور مربوط بنانے کے ضمن میں پولیس کمانڈوز اور باالخصوص پاکستان آرمی سے تربیت یافتہ نیو پولیس ریکروٹس سے بھی خدمات لی جائیں،مختلف علاقوں سے رات گئے مجلس سے گھروں کو واپس جانیوالے شہریوں کی حفاظت کیلئے تھانہ جات خصوصی اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔