• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت جلد ریسکیو ایمبولینس سروس کا آغاز کرے گی، مشیراطلاعات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے اطلاعات ، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بہت جلد ریسکیو ایمبولینس سروس کا آغاز کریگی محرم الحرام میں نکلنے والے تمام جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی ہے سکیورٹی لیپس کی کہیں سے کوئی شکایات موصول نہیں ہوئی، وہ نو محرم کو کمشنر آفیس میں قائم کنٹرول روم کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے،انہوں نے کہاکہ محرم الحرام میں سندھ حکومت کی طرف سے خصوصی اقدامات کا جائزہ لیا ہے تمام اداروں میں بہت اچھا کوآرڈینیشن ہے لوگوں کی شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے،وزیر بلدیات بھی دوروں پر ہیں، پولیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کا بھی دورہ کرونگا ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ماضی میں جلوسوں سے متعلق کوئی کمی کوتاہی تھی تو اسے دور کرلیا گیا ہے کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم کے دورے کا مقصد شہریوں کو اس حوالے سے آگاہی دینا ہے تاکہ میرے دورے کے توسط سے لوگوں کو پتہ چل سکے کہ کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم ہے جو شہریوں کی شکایات مختلف اداروں تک پہچانے کا ذریعہ ہے مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تمام جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہے جہاں راستے بند ہیں وہاں عوام کو بھی تعاون کرنا چاہئے راستے بند ہونے سے عوام کو مشکلات ضرور ہیں مگر یہ سب عزا داروں کی سکیورٹی کے لئے کیا جاتا ہے کہیں سے سکیورٹی لیپس کی کوئی شکایت نہیں ملی قانون نافز کرنے والے اداروں کے کردار اور قربانیوں کو سراہتے ہیں۔

تازہ ترین