کراچی (صباح نیوز)کراچی سے لاہورجانے والی پرواز پی کے 316کے مسافروں کے لیے ساڑھے 10گھنٹے سے زائد گزرنے کے بعد متبادل فلائٹ کا انتظام کردیا گیا، مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری کردئیے گئے۔پرواز پی کے 316کو گزشتہ رات 9بجے لاہور روانہ ہوناتھا، مسافروں کے مطابق پرواز مسلسل تاخیر کا شکار تھی اور انتظامیہ کی جانب سے تاخیر کی وجہ بھی نہیں بتائی جارہی تھی۔فلائٹ میں تاخیر کے باعث مسافروں نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لاونج میں شدید احتجاج کیا جس کے باعث جناح ٹرمینل میں بورڈنگ متاثر ہوئی اور مختلف ایئر لائنز نے اپنے کاونٹرز بھی بند کر دئیے۔