• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں خاتون اور نوجوان جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق موچکو کے علاقے مواچھ گوٹھ میں تیز رفتار رکشہ الٹنے سے رکشہ میں سوار 55 سالہ خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی جس کی لاش کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچایا جہاں متوفیہ کی شناخت شبانہ زوجہ غلام رسول کے نام سے ہوئی ، متوفیہ بلدیہ کی رہائشی تھی ، فیروز آباد کے علاقے نرسری اسٹاپ کے پاس نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی لاش کو قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں متوفی کی شناخت عمر ولد عتیق کے نام سے ہوئی ، متوفی کے ورثا بغیر پولیس کارروائی کے لاش لے گئے ۔
تازہ ترین