• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کے اعلان نے محب وطن بنگالیوں وبہاریوں کو احساس تحفظ دیا،بچو دیوان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک مسلم الائنس کے چیئرمین بچوعبدالقادر دیوان نے کہاہے کہ سابق مشرقی پاکستان سے ہجرت کرنے والے پاکستانی بنگالیوں بہاریوں کا دیرینہ مسئلہ ہے کہ ان کو قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجرا میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اعلان نے بنگالیوں اور بہاریوں کے دل جیت لیے اور انہیں احساس تحفظ دیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے 50 سالہ مسئلہ دوٹوک انداز میں حل کرکے ہماری محرومیوں کودورہ کیا ہے وزیراعظم عمران خان نے شہریت کا مقام دیکر محب وطن بنگالیوں وبہاریوں کو عزت وعفت سے ونوازا ہے پاک مسلم الائنس ان کے اس عمل پر دل سے خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
تازہ ترین