• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جائیگا،شہر بھر میں مجالس کا اہتمام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی آج(جمعہ)کو ) یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا، نماز فجر کے بعد شہدائے کربلا کی یاد میں مجالس کا سلسلہ شروع ہوجائیگا اور شہر کے مختلف علاقوں سے چھوٹے بڑے جلوس بر آمد ہوں گے جو مرکزی جلوس میں شامل ہو جائیں گے ، شہر بھر میں مجالس منعقد ہونگی ،مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا،شام کے وقت امام بارگاہوں میں شام غریباں کی مجلس برپا ہوں گی ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھی آج 10محرم الحرام کو امام عالی مقام اور شہدائے کربلا کی دین اسلامی کی سر بلندی کی خاطر کربلا میں پیش کی گئیں لازوال قربانی کی یاد میں یوم عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا، 10 محرم الحرام جلوس کی مجلس عزا صبح ساڑھے 7بجے نشتر پارک میں منعقد کی جائے گی،بعد ختم مجلس نشتر پارک سے جلوس عزا برآمد ہوگا جس کی قیادت بوتراب اسکاوٹس کریں گے،اس کے علاوہ عزاداروں کی حفاظت و رہنمائی کیلئے اسکاوٹس رابطہ کونسل میں شامل اسکاوٹس گروپس امامیہ اسکاوٹس اور وحدت اسکاوٹس کے 5 ہزار سے زائد رضا کار فرائض انجام دیں گے،مرکزی جلوس میں شامل ہونے کے لیے شاہراہ قائدین اور گرومند رپر مرکزی راستہ بنایا گیا ہے جہاں عزداروں کی چیکنگ کے لیے واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں،داخلی راستوں پر اسکاؤٹس رضاکاروں کے علاوہ پولیس و رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہونگے،جلوس کے شرکاءنمائش اور ایم اے جناح روڈ سے ہوتے ہوئے ریگل چوک پہنچیں گے جہاں دو پہر 1بجے نماز ظہرین ادا کی جائے گی،بعدازاںجلوس تبت سینٹر، ریڈیو پاکستان،بولٹن مارکیٹ،لائٹ ہاوس سے ہوتا ہوا خوجہ اثناءعشئری مسجد و امام بارگاہ کھارادر سے حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پزیر ہوگا اور بعد نماز مغربین شہر بھر میں شام غریباں کی مجالس برپا ہونگی۔
تازہ ترین