• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم عاشور ہمیں دین کے تحفظ کا درس دیتا ہے، ثروت قادری

کراچی( پ ر)سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ یوم عاشور ہمیں اللہ کی وحدانیت اور نبی کریم ﷺ کے دین کے تحفظ کرنے کا درس دیتا ہے ،باطل کے سامنے ڈٹ جانا اور دین حق کیلئے جان ومال اور اولاد قربان کردینا حسینیت ہے ،امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قربان قیامت تک زندہ وجاوید رہے گی ،یوم عاشورپیغام دیتا ہے دین کی بالادستی اور تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرنا چاہیے ،اللہ عزوجل کی راہ میں جان نچھاور کرنے والے شہداء کربلا کی یاد قیامت تک منانتے رہینگے ،جب حق آتا ہے تو باطل مٹ جاتا ہے یزید کا آج نام لینے والا بھی کوئی نہیں ہے، امام عالی مقام نے کلمہ حق بلند کرکے اپنے نانا کے دین کا تحفظ کیا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر شہداء کربلا کی یاد میں فاتحہ خوانی ونیاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ حسینی کردار کو اپنا کر ہی اسلام دشمن یہود ونصاریٰ کو شکست دی جاسکتی ہے ،پوری دنیا میں مسلمانوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ،یہود نصاریٰ کے مظالم کو روکنے کیلئے حسینی کردار کو اپنانے کی ضرورت ہے ۔
تازہ ترین