• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی سرپرستی والی یونین اقتدار میں نہیں آئے گی،یونائٹیڈ ورکرز یونین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم ،صدر پنھل خان مگسی ،جنرل سیکرٹری اکرام خان ،میڈیا انچارج اشرف اعوان ،سیکرٹری اطلاعات ممتاز مگسی ،ناظم خان ،چن زیب اور ولی محمد بلوچ نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کا محنت کش انتہائی باشعور اور سیاسی سوجھ بوجھ کا مالک ہے، ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آئندہ کسی سیاسی سرپرستی میں آنے والی یونین کو اقتدار میں نہیں لائیں گے، جن کی باگ ڈور ادارے سے باہر کے لوگوں کے ہاتھ میں ہو۔
تازہ ترین