• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (آئی این پی)شہرقائد میں سی ٹی ڈی نے کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے تین کارندوں کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں عصمت، عمران اور واحد شامل ہیں۔ ملزمان زخمی دہشت گردوں کا علاج بھی کرایا کرتے تھے۔دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران بلوچ لبریشن آرمی کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان رشید اور دستگیر ریلوے ٹریفک پر بم دھماکوں میں ملوث ہیں۔
تازہ ترین