• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خانوادہ رسولؐ نے حق و صداقت کیلئے قربانی کی عظیم مثال قائم کی، گورنر سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خانوادہ رسولؐ نے اسلام کی سربلندی، حق و صداقت کیلئے قربانی کی ایک عظیم مثال قائم کی، امام حسین ؓ خوف خدا ، فیاضی و سخاوت ، زہد و تقویٰ ، شجاعت و بہادری اور علم پروری جیسے اوصاف کے پیکر تھے،انہوں نے کہا کہ امام حسین ؓ نے شہادت کا راستہ اختیار کیا اور اسلام کی راہ میں شہید ہو کر ایثار و قربانی ، شجاعت و شہادت کی ایک نئی داستان رقم کی،انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ کی قربانی نے اسلامی تاریخ میں اسلام کی سربلندی اور اعلیٰ ترین مقاصد کے حصول کے لئے جان کی بازی لگادینے کی وہ سنت قائم کی جو تاریخ کے ہر دور میں صراط مستقیم پر چلنے والے قافلوں کے لئے ایک روشن مثال ہے۔
تازہ ترین