• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئر مین بلدیہ شر قی نے محرم کے جلوس میں شر کت کی،عاشورہ کیلئے انتظامات کا جائزہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ عزاداران کو سہولیات پہنچانے کیلئے بلدیہ شرقی نے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے بہترین انتظامات کرنے کی کوشش کی ہے، بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے ساتھ دیگر شہری سہولیات جو دائرہ اختیار میں نہیں آتی تھیں انہیں فراہم کرنے کیلئےکوشش کر کے اسے یقینی بنوایا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے 9 محرم الحرام کے جلوس میں شرکت اور رات گئے عاشورہ محرم کے جلوس کے انتظامات کے حوالے سے معائنے کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ عاشورہ محرم کے جلوس کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جبکہ عزاداران کو سہولیات پہنچانے کیلئے نمائش چورنگی پر استقبالیہ وطبی کیمپ لگایا گیا ہے، انہوں نے نشتر پارک میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا ۔چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا کہ یوم عاشور کے جلوس کے سلسلے میں تمام بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے محکموں کی کارکردگی کا خصوصی جائزہ لیا جارہا ہے ۔
تازہ ترین