• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستارسے خالد مقبول کا فون پر رابطہ،تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئراور وفاقی وزیرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے سینئررہنماڈاکٹر فاروق ستار کو منانے کی کوشش شروع کر دی ہیں،خالد مقبول صدیقی نے فاروق ستارکو فون کر کے بہادرآباد واپس آنے کا مشورہ دے دیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے فاروق ستار کومشورہ دیاہے کہ وہ واپس بہادرآباد آجائیں،آپ کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق فاروق ستار نے شکوہ کیا کہ انہیں مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے رابطہ کمیٹی سے علیحدگی اختیار کی ہے۔ڈاکٹر فاروق ستارنے کہاکہ رابطہ کمیٹی میں ہونا نہ ہونے کے برابر تھا۔ پارٹی کے کسی بھی معاملے میں ان سے مشورہ نہیں کیا جاتا ہے۔ نمائشی کردار ادا کرنے سے علیحدگی بہتر ہے۔
تازہ ترین