• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی،افغان اغوا کار گروہ کا کارندہ بچہ اغوا کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی کے علاقے سے پولیس نے کچرا چننے والے کے بھیس میں بچے اغوا کرنے والے گروہ کے ایک کارندے کو رنگے ہاتھوں بچہ اغواءکرتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی سیکٹرC-15میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغواکار عبدالخالق کو گرفتار کرتے ہوئے اسکے قبضے سے 3سالہ بچے ارسلان کو بازیاب کروالیا ،پولیس نے بتایا کہ گرفتار ہونے والا ملزم عبدالخالق 15روز قبل افغانستان سے کراچی آیا ہے اور یہ مذکورہ مقام پر کچرا چن رہا تھا کہ اسی دوران اس نے گلی میں کھیلنے والے بچے3سالہ ارسلان کو پکڑنے کے بعد بوری میں ڈال کر فرار ہونے کی کوشش کی ، بچے کے شور مچانے اور بوری سے باہر نکلنے کی کوشش پر اہل محلہ نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزم بچے کو پھینک کر بھاگ نکلا تاہم گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کرلیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا6رکنی اغوا کار گروپ ہے اور تمام ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے ، ملزمان افغانستان سے کراچی آتے ہیں اور کچرا چننے کے بہانے بچوں کو اغواءکرکے افغانستان لے جاتے ہیں،ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے ۔
تازہ ترین