• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی (ش ب) کے تحت مرتضیٰ بھٹو کی 22ویں برسی منائی گئی

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقاربھٹو کے بڑے بیٹے مرتضیٰ علی بھٹو کی 22ویں برسی جمعرات کو عقیدت سے منائی گئی،پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے تحت سندھ سمیت ملک بھر میں قرآن خوانی کا اہتمام کیاگیا،اس موقع پر پارٹی کے رہنماوں اور دیگر سماجی شخصیات نے مرتضیٰ بھٹو کو بحالی جمہوریت کیلئے طویل جدوجہد پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا،میر مرتضی بھٹو پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار بھٹو کے بڑے صاحبزادے اور بینظیر بھٹو کے چھوٹے بھائی تھے،مرتضی بھٹو 18ستمبر 1954کو کراچی میں پیدا ہوئے۔1977 میں اپنے والد کی حکومت کے خاتمے کے بعد مرتضی بھٹو جلا وطن ہو گئے،انہوں نے جنرل ضیاالحق کے مارشل لا کیخلاف عالمی سطح پر مہم چلائی اور 16 سال جلاوطنی میں گزارے،بینظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت میں پاکستان واپس آئے اور پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے نام سے علیحدہ سیاسی جماعت قائم کی،1993 میں انہوں نے سندھ اسمبلی کا الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی،مرتضی بھٹو نے 1996میں اپنی 42 ویں سالگرہ منائی لیکن 2 دن بعد 20ستمبر کو کراچی میں اپنی رہائشگاہ کے قریب متنازع پولیس مقابلے میں مارے گئے۔
تازہ ترین