• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے علما ءقابل مبارکباد ہیں،بشارت مرزا

کراچی ( پ ر ) پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر بشارت مرزانے کہاہے کہ محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے میں پاکستان میں بسنے والے تمام مکاتب فکر کے سنجیدہ اورامن پسند علماء ومشائخ کا اہم کردارہے،جنہوںنے عوام میںفرقہ واریت کے خلاف اخوت ویگانگت اوروحدت کا شعوراجاگر کرکے آپس میں بھائی چارے کی فضاء پیداکی۔انہوں نے کہاکہ محرم میں حکومتی اداروںکی جانب سے شہر میں امن وامان کی فضاء بحال رکھنے کے اقدامات لائق تحسین ہیں، مذہبی وفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کے لئے حکومتی اداروں اور علمائے کرام کے درمیان باہمی رابطے جاری رہنے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ محرم الحرام ہمیں آپس میں بھائی چارے، اتحاد ویگانگت اور ایثاروقربانی کادرس دیتاہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام طبقات آپس کے اختلافات بھلاکر اسلامی اقدارکے فروغ اور وطن عزیزکی سلامتی،استحکام اور تعمیروترقی کے لئے اپناکرداراداکریں۔
تازہ ترین