• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی سخت کی جائے،علماء

کراچی( پ ر) شہر بھر میں ہونیوالی مرکزی مجالس ،جلوسوں کی سکیورٹی سخت سے سخت ترین کی جائے ،عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے اور شرپسندوں پر کڑی نگاہ رکھنے کے ساتھ ساتھ عزاداران کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں اور کوشش کی جائے کہ پر امن ماحول میں عزاداری کے اجتماعات کو جاری و ساری رکھا جائے یہ بات مولانا محمد عون نقوی، مولانا شفقت علی نقوی، مولانا حسین مسعودی ،مولانا شہنشاہ حسین نقوی، مولانا صادق جعفری،نوید قمر زیدی، علامہ شبیر الحسن طاہری، مولانا حمید حسین الحسینی اور رضی حیدر رضوی نے اپنے خطاب میں کہی۔
تازہ ترین