• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حکومت نے نئے بلدیاتی نظام میں کم سے کم آبادی پر مشتمل دیہات میں دیہی کونسلیں یعنی ویلیج کونسلیں بنانے کی جو تجویز پیش کی ہے وہ ماضی میں کئے گئے اس نوع کے اقدامات کی یاد تازہ کرتی ہے، جب دیہی عوام اور شہری آبادی کے مسائل حل کرنے کے حکومت نے دیہی اور شہری کونسلیں قائم کی تھیں اور باقاعدہ انتخابی عمل کے ذریعے ان کے اراکان کو ذمہ داری سونپی جاتی تھی اور ترقیاتی منصوبوں کے لئے انہیں فراخدلی سے فنڈز بھی فراہم کئے جاتے تھے لیکن کچھ عرصہ بعد یہ نظام خود اس وقت کی حکومت نے ختم کردیا۔ ان کونسلوں کو باقاعدہ اختیارات بھی حاصل تھے اور انہی اختیارات کی بنیاد پر وہ اپنے اپنے حلقے کے عوام کے مسائل حل کرتے تھے۔ ماضی کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے اس نظام میں اختیارات کی باقاعدہ وضاحت کی جانی چاہئے اور اس نظام کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا بھی اہتمام ناگزیر ہے ۔ اس کونسل کے لئے ممبران کی تعداد کا تعین بھی ہونا چاہئے اور ترقیاتی منصوبوں کے لئے دی جانے والی رقوم کا جائز استعمال کو بھی یقینی بنایا جانا ضروری ہے۔
(محمد رمضان)
تازہ ترین