• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
وزیر اعظم عمران خان نے انتخابی مہم کے دوران کامیابی کی صورت میں عوام کا احساس محرومی ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی اور اب ایک مرتبہ پھر انہوں نے خصوصی طور پر بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی ختم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے حوالے سے اپنا موقف واضح کیا ہے۔ یہ حقیقت ہےکہ ملک کا رقبہ ا ور قدرتی وسائل کے اعتبار سے سب اہم صوبہ بلوچستان عوام کی محرومیوں پر ماتم کناں ہے اور قدرتی وسائل سے استفادہ کرنے میں ناکامی کے علاوہ ملک میں غربت و افلاس نے حکومت کے لئے بےپناہ مسائل پیدا کردئیے ہیں،حالانکہ اس صوبے کے عوام نے قیام پاکستان کی بھرپور حمایت کی تھی اور جہاد افغانستان کے دوران دہشت گردوں کا خاتمہ صوبے میں روکنے کے لئے زبردست قربانیاں دیں۔ بعض حکمرانوں کی غلط پالیسی نے بلوچ سیاستدانوں کو الگ محاذ بنانے پر مجبور کردیا اور دوسرے صوبوں کے افراد کے لئے ترک سکونت پر مجبور کردیا۔ اس وقت حکومت کو اس صوبے کے عوام کو جن مسائل کا سامنا ہے عمران خان اور تحریک انصاف کے قائدین انہیں خصوصی طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کرارہے ہیں۔ عمران خان کی طرف سے بلوچستان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی ایک حوصلہ افزاامر ہے۔ اس کے لئے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز بھی عوام کی محرومیوں کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا۔
(رشید مگسی)
تازہ ترین