• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے سرکاری و نجی اسکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل

لاہور(اے پی پی )پنجاب بھر کے سرکاری ونجی سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ،سینئر افسران پرمشتمل سکواڈ سکیورٹی انتظامات،انرولمنٹ کمپین،درخت لگائو مہم کی چیکنگ کریگا ،سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ کے 36اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرزڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے نام مراسلہ جاری کردیا۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری سکولوں میں چھاپے کیلئے افسران کو مختلف اضلاع بھی تفویض کردئیے گئے ہیں،افسران ہفتہ میں ایک دن فیلڈ میں گزاریں گے،جہاں وہ سپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق تقسیم کئے گئے اے پلس اور اے کیٹیگری کے سرکاری ونجی سکولوں کے سکیورٹی معاملات کی مکمل چیکنگ کریں گے جبکہ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سرکاری ونجی سکولوں کو دئیے گئے انرولمنٹ ٹارگٹ کا بھی جائزہ لیں گے نیز درخت لگائو مہم میں ہونیوالی پیش رفت کے بارے میں بھی رپورٹ حاصل کریں گے۔مراسلہ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ساجد ترمذی راولپنڈی،ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ اینڈ پلاننگ سفینہ صدیق لاہوراورقصور،ایڈیشنل سیکرٹری ای اینڈ آر عبدالرحمان لیہ اینڈ خانیوال،ایڈیشنل سیکرٹری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی طارق حمید بھٹی کو گجرات،ڈی پی آئی سیکنڈری ممتازشاہ فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ،ایڈیشنل ڈی پی آئی سیکنڈری مشتاق سیال مظفر گڑھ،ڈی جی خان،ڈائریکٹر مانیٹرنگ رانا عبدالقیوم خاں خوشاب اور سرگودھا،ڈپٹی سیکرٹری ای اینڈ ڈی آفتاب احمدوہاڑی اور پاکپتن،ڈپٹی سیکرٹری بجٹ اینڈ پلاننگ مختار احمدرحیم یار خان اینڈ راجن پور،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ارتضیٰ نقوی،ڈپٹی سیکرٹری سیکنڈری شاہد قریشی گوجرانوالہ،ڈپٹی سیکرٹری ای آر آصف مجیدجہلم اور چنیوٹ،ڈپٹی سیکرٹری ایلیمنٹری مرزا اکرام الحق شیخوپورہ،ڈپٹی سیکرٹری اکیڈمک محمد فاروق سیالکوٹ اورنارووال،ڈپٹی سیکرٹری جنرل محسن سہیل ننکانہ،ڈپٹی سیکرٹری محمد افضل گل کو بہاولنگر،ڈپٹی سیکرٹری میڈیم روبینہ حافظ آباد اور منڈی بہائوالدین ،ڈپٹی سیکرٹری ذولفقار علی ساہیوال اور اوکاڑہ جبکہ ڈائریکٹر پی آئی ایم اے محمد شہزاد میانوالی اور بھکرمیں سیکورٹی انتظامات،انرولمنٹ کمپین ،درخت لگائو مہم کی چیکنگ کریں گے۔چھاپہ مار ٹیمیںمختلف اضلاع میں وزٹ کے بعد رپورٹ مخصوص پرفارمہ کے ذریعے سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں جمع کروانے کے پابند ہونگے۔

تازہ ترین