• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانگا منڈی،امام بارگاہ میں کپڑے کے اندر ہتھیار چھپا کر آنیوالی خاتون گرفتار

مانگا منڈی (نامہ نگار) امام بارگاہ میں کپڑے کے اندر ہتھیار چھپاکر آنیوالی گرفتار خاتون کو پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا ۔ مانگا منڈی ملتان روڈ پر امام بارگاہ میں مجلس جاری تھی کہ (ع) نامی خاتون لا ئسنسی ہتھیار کپڑے میں چھپا کر مجلس میں پہنچ گئی، لیڈی پولیس نے تلاشی کے دوران گن برآمد کر کے خاتون کو حراست میں لے کر تھانہ پہنچا دیا۔ خاتون کے مطابق اس کے بھائی نصیر اور والد کا کسی بات پر آپس میں جھگڑا ہو گیا اور گن کمرہ میں پڑی تھی میں اس خدشہ پر گن چھپا کر باہر لے آئی کہ کہیں یہ گن نہ چلا دیں، پولیس نے تحقیقات کے بعد خاتون کو چھوڑ دیا۔

تازہ ترین