• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدائے کربلا کی قربانی حق کی فتح کی یاد دلاتی ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے شہدائے کربلا کی قربانی حق و باطل کی لڑائی میں حق کی فتح کی یاد دلاتی ہے اورکربلا میں حق و باطل کے درمیان معرکے نے اسلام کو تاقیامت سرخرو کر دیا۔ یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ امام حسین نے ظلم و جبر کی اطاعت کی بجائے شہادت کا راستہ اختیار کیااور واقعہ کربلا یہ سبق دیتا ہے کہ دنیاوی ہار و فتح کا معیار درحقیقت ہار و فتح کے اصل مفہوم کی تشریح نہیں ہے. کربلا میں ابدی فتح انکو ملی جنکے سر نیزوں پہ تھے۔انہوں نے کہا حق کی حفاظت اپنی جان کی حفاظت سے زیادہ ضروری ہے۔
تازہ ترین