• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ سے ایس ڈی او حیسکو سمیت ایک ہی گھر کے 3 افراد قتل

نواب شاہ (بیورو رپورٹ) دیرینہ دشمنی میں ملزمان کی فائرنگ سے ایس ڈی او حیسکو سمیت ایک ہی گھر کے تین افراد قتل ہو گئے جبکہ بچی شدید زخمی ہو گئی جس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے قریب سٹھ میل پولیس اسٹیشن کی حدود میں گھات لگائے ہوئے ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ایس ڈی او حیسکو منوآباد کریم بخش ڈاہری، ان کے بھائی رسول بخش ڈاہری جو محکمہ وائلڈ لائف میں ملازم تھے اور بھتیجے عبدالغفور ڈاہری موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے ہمراہ چھ سالہ بچی خانزادی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئی ہلاک ہونے والے افراد اپنے گھر سے قبرستان پیر گھرانوں فاتحہ پڑھنے جارہے تھے کہ قبرستان کے قریب ہی گھات لگائے ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ ہلاک و زخمی ہونے والوں کو پیپلز میڈیکل اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق بچی کی حالت نازک ہے ۔پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
تازہ ترین