• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس برآمد ہوکرپرامن طور پر اختتام پذیر، سیکورٹی کے سخت انتظامات

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس برآمد ہوکر پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔ ٹنڈو جہانیاں اور نسیم نگر چوک پر عزاداروں نے آگ پر ماتم کیا۔جبکہ 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس انجمن حیدری کے زیر اہتمام قدم گاہ مولیٰ علی سے اور گاڑی کھاتہ سے انجمن رضویہ کے زیر اہتمام برآمد ہوگا ۔انجمن گلدستہ اکبر لطیف آباد کے رہنما شہید سید محسن رضا جعفری کی رہائش گاہ امام بارگاہ چاردہ معصومین پونے پانچ سے ناصر نقوی‘ سید ماجد جعفری‘ رئیس نقوی‘ شاہد نقوی کی قیادت میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس بعد مجلس برآمد ہواقبل ازیں مجلس سے مولانا حسن عباس جعفری نے خطاب کیا ‘ امام بارگاہ چاردہ معصومین سے مرکزی جلوس تقریباً 48 سال سے برآمد ہورہا ہے جس میں مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے متعدد چھوٹے بڑے علم عباس شامل ہوجاتے ہیں جبکہ انجمن گلدستہ اکبر نوحہ خوانی و سینہ زنی کی ‘ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مسجد نبوی یونٹ نمبر 10 پہنچا جہاں نماز ظہرین ادا کی گئی ا‘ بعدازاں جلوس واپس اپنے مقام پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقعے پر جلوس کی سیکورٹی کے لئے پولیس اور رینجرز بھاری نفری موجود تھی نسیم نگر چوک پر راشد شاہ کے پڑ میں بڑی تعداد میں عزادار وںنے آگ پر ماتم کیا ۔ آگ کا ماتم دیکھنے کے لیئے دور دراز سے بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی ۔اس موقعے پر اطراف میں سیکویٹری کے سخت انتظامات واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے تھے ۔ سول لائینز میں شاہ محمدبھٹی ،راشد بھٹی ویگر کی جانب سے کی جانب سے نیاز تقسیم کی گئی.شہدائے کربلا کی یاد میں جلوس 8 محرم الحرام کو حیدرآباد شہر اور اس کے ملہقہ علاقوں سے ذوالجناح‘ تعزیوں‘ سیجوں اور علم پاک کے سیکڑوں ماتمی جلوس برآمد ہوئے۔ عزادار رابطہ کمیٹی حیدرآباد کے آرگنائزر زوار عبدالستار درس کے مطابق گذشتہ روز ٹنڈو میر محمود‘ ٹنڈو آغا سے برآمد ہونے والا انجمن سفینہ حسینی کا جھولے پاک والا مرکزی جلوس اختتام پذیر ہوا دوسری جانب درگاہ اشرف علی شاہ پکا قلعہ سے ایلیکاٹ کا جھولے پاک والا جلوس علی گوہر چانڈیو کے زیر اہتمام‘ ٹنڈو ولی محمد سے روشن قریشی کا‘ درگاہ مکی شاہ کچا قلعہ سے جئے شاہ‘ امام بارگاہ حسینی حالی روڈ سے مرحوم حفیظ احمد انڑ کا‘ امام بارگاہ جاگیر علی اکبر ٹنڈو غفور شاہ جہانیاں قاسم آباد سے سیج والا‘ گوٹھ صاحب خان مرڑانی چینل ناکہ سے عنایت علی مرڑانی کا‘ گوٹھ لالو لاشاری سے شفیع محمد لاہوتی کا‘ شیر علی شاہ کا ‘ گوٹھ محبت ماچھی انڈس کانچ مل سے رستم علی کا‘ ٹنڈو یوسف سے مراد علی شاہ کا‘ ٹنڈو ولی محمد سے کیریوں‘ ہوش نگر ہالہ ناکہ سے امام بارگاہ مولا رضا‘ ہالاناکہ سے امام بارگاہ قصر عباس‘ ٹنڈو میر غلام حسین لطیف آباد نمبر 9 سے پیر خدا ڈنو شاہ‘ ٹنڈو میر نور محمد لطیف آباد نمبر 9 سے پیر خدا ڈنو شاہ‘ ٹنڈو میر نور محمد لطیف آباد نمبر 4 سے میر محمد حسن‘ حسین آباد سے قمبر علی شاہ‘ زوار نواب‘ فقیر کا پڑ سے ابراہیم شاہ‘ پکا قلعہ سے درگاہ نہال شاہ‘ صرافہ شاہی بازار سے جمن شاہ‘ لجپت روڈ سے درگاہ مہر علی شاہ‘ ٹنڈو ٹھوڑو سے مرزا عابد حسین‘ ٹنڈو ولی محمد سے ناریجو‘ گاڑی کھاتہ سے ڈنل شاہ‘ تالاب نمبر 3 سے مصری شاہ کے جلوس برآمد ہوئے۔

تازہ ترین