• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاندان رسول ؐ کی محبت ہر مکتبہ فکر کے مسلمان کے دل میں بسی ہے

ڈگری( نامہ نگار)آل سٹی تاجر اتحاد کے نمائندہ وفد نے صدر کامران میمن۔ نائب صدر ملک اسحاق۔ سمیع اللہ خان۔ ملک شاھد و عہدیداران اور سول سوسائٹی کے ذمہ داران رفیق لغاری ۔ محمد بخش کپری ۔ شہزادو ملک ۔ علی حسن نون ۔ خالد پرویز اور مسعود عباس کی سربراہی میں مذہبی رہنماوں مولانا حفیظ الرحمن فیض۔ مفتی شریف سعیدی۔سید امیرالحسن ۔ اعجاز رضوی اور ظہیرالحسن نجمی سے ملاقات کی۔ اس دورے کا مقصد محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی اور امن و بھائی چارے کا فروغ تھا ۔ مذہبی قائدین نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ اور شہر میں محبت و امن کی فضا برقرار رکھنے کے لئے سول سوسائٹی اور تاجر برادری کی کوششوں کو سراہا۔تاجر اتحاد کے صدر کامران میمن نے ملاقات میں توجہ دلائی کہ خاندان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہر مکتبہ فکر کے مسلمان کے دل میں بسی ہے۔ اور ان کی قربانی ہم سب کے لئے سبق ہے ۔اس نسبت سے تمام مکتبہ فکر کے علماء کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔اسی حوالے سے انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ محرم الحرام میں صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں۔ سول سوسائٹی کے ممبران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع کے مسائل کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا ۔اور اس کے لئےموثر لائحہ عمل کے لئے جلد نشست کا اہتمام کیا جائے گا۔
تازہ ترین