• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا کی معطلی پر مسلم لیگیوں کاجشن

میرپورخاص(نامہ نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ایون فیلڈریفرنس میں مسلم لیگ(ن)کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور دامادکیپٹن(ر)محمد صفدر کی سزا کی معطلی اور رہائی کے فیصلہ پر مسلم لیگیوں کی جانب سے شدیدخوشی ومسرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔مسلم لیگ(ن) کے ذمہ داروں اور ہمدردوں کی جانب سے مختلف مقامات پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔نشترآباد میں مسلم لیگ(ن) کے رہنماء اور سابق ڈویژنل انفارمیشن سیکریٹری حاجی محمد سلیم نے عدالتی فیصلے کی خوشی میں جمع ہونے والے کارکنوں سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ،مریم نواز اور محمد صفدر کی سزاکی معطلی کا فیصلہ حق وسچ کی فتح ہے،فیصلہ نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کو احتساب کے نام پر انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے،نواز شریف نے انتہائی مشکل حالات میں ملک کو نہ صرف ایٹمی ممالک کی صف میں کھڑا کیا بلکہ انہیں جب بھی موقعہ ملا انہوں نے پاکستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ،اور یہ ہی ان کا گنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ان پر لگائے تمام الزامات جھوٹے ثابت ہوں گے۔
تازہ ترین