• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت امام حسین ؓکے رفقاء کی دین کی خاطر قربانی تاقیامت یاد رکھی جائے گی

خیرپور+ تلہا ر +رانی پور(بیورو رپورٹ+ نا مہ نگا ر ان ) خیرپور۔حضرت امام عا لی مقا م اور ان کے رفقاء کی دین کی خاطر قربانی تاقیامت یاد رکھی جائے گی ٓا پ نے بندگی کو معراج بخشی ، عالم دین مولانا سید اصغر علی شاہ نقوی اور مولانا سید باقر حسین زیدی نے کہاہے کہ حضرت امام حسین اور ان کے رفقاء کی دین کے خاطر قربانی تاقیامت یاد رکھی جائے گی اسلامی تاریخ میں کربلا کے شہیدوں کو اسلام کے عظیم شہید ہونے کا رتبہ حاصل ہے وہ امام بارگاہ فیض حسینی میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کر رہے تھے مولانا منظور حسین سولنگی نے بھی خطاب کیا دریں اثناء ا نہو نے کہاکہ حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں نے اسلام کی خاطر سر کٹوا کر اسلامی تاریخ میں سرخروہوئے انہوں نے کہاکہ کربلا کا معرکہ حق اور باطل کے درمیان جنگ کا معرکہ تھا جس میں حضرت حسین نے بڑے حوصلے کے ساتھ یزیدی لشکر کا مقابلہ کیا اور نانا کے دین کے خاطر عظیم قربانی دیکر امر ہوئے انہوں نے کہاکہ حضرت حسین اسلام کی تاریخ کے امر شہید ہیں ان کی شہادت کے درس و پیغام پر عمل درآمد کر کے دنیا کے مسلمان آپس میں اتحا د و بھائی چارہ قائم کر سکتے ہیں دریں اثناء مولاناریاض اکبر عابدی اور سید توقیر حیدر شاہ نے مرکزی امام بارگاہ انجمن حیدر ی میں خطاب کیا علامہ سید مستجاب حیدر عابدی نے امام بارگاہ حسینیہ اور امام بارگاہ سجادیہ میں شہادت حسین بیان کی جبکہ مولانا تصور عباس جعفری ،مولانا ناصر حسین اصغر،مولانا ظہیر حیدر حیدری،علامہ سید محمد احسن عابدی،مولانا ذوالفقار علی لاڑک، مولانا عمران عباس،مولانا غلام شبیر حیدری اور دیگر نے امام بارگاہ قصر عباس ،امام بارگاہ رضویہ،امام بارگاہ ہاشمیہ لقمان،امام بارگاہ دبیر حسین،امام بارگاہ عون و محمد،امام بارگاہ پنجتنی اور دیگر امام بارگاہوں میں مجالس عزا سے خطاب کیا ۔ تلہار ۔تلہار ،راجوخانانی ،نندوشہر، کڈھن اور ترائی سمیت مختلف شہروں اور دیہا ت میں محرم کی مجالس منعقد ہوئیں، مرکزی امام بارگاہ تلہار میںشہنشاہ مصائب و فضائل مولانا سیدبلند علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺحسن و جمال الٰہی کا مظہر ہیں۔ حضرت یوسف کا حسن مشہور ہے لیکن ہمارے نبی ﷺکا حسن سب دے بڑ ھ کر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین اور ان کے اصحاب نے کربلا میدان میں نانا رسول ﷺکے دین کی حفاظت کی اور خانوادہ رسول ﷺ نے علم جہاد بلند کیا اور اپنے سے کئی گنا بڑے لشکر سے سخت ترین جنگ کرکے دین کو فتح مند کیا۔امام بارگاہ علی رضا کہیری بلوچ محلہ میں مولانا سیدشاہد عباس شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت اما م عا لی مقا م ؑ نے میدان کربلا میں سرکٹوا کر اسلام کو تاقیامت زندہ کردیا حضرت امام اما م عا لی مقا م ؑکی قربانی اسلامی تاریخ کی سب سے بڑی قربانی ہے کربلا کا واقعہ اتحاد و بھائی چارے کا درس ہے مسلمان حضرت امام حسین ؑاور ان کے رفقاءکی شہادت کے فلسفے کو سمجھ گئے تو باطل قوتیں کبھی مسلمانوں پر غالب نہیں آئیں گی۔ اس لئے مسلمانوں کو حضرت اما م عا لی مقا م ؑکے فکر کی پیروی کرنا ہوگی۔امام بارگاہ بیت الحزن جتوئی محلہ میں ذاکر اہلبیت سجاد حیدر لاڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان واضح فرق ہے۔ نواسہ رسول نے یزیدیت کے سامنے بعیت کرنے کے بجائے اپنے سروں کی قربانی دینے کو ترجیح دی۔ اس لئے تو آج دین اسلام کا بول بالا ہے۔امام بارگاہ عابدیہ میرواہ تلہار میں مولانا محمد مرتضی مہدوی نے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کے تپتے صحرا میں نواسہ رسولﷺ نے خاندان اور رفقا کے ساتھ بندگی کو معراج بخشی۔ انہوں نے کہا فلسفہ حسینی مظلوم و محکوم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے جہاد اور شہادت کا عملی کارنامہ سرانجام دینے والے شہدائے کربلا نے دین اسلام کو جلا بخشی سید الشہداء محسن انسانیت ہیں ۔ مولانا اششتر علی نے امام بارگاہ انجمن حیدر کرار رستم گاداہی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح جناب ابراہیم ؑ نے عشق الہی کے جذبے میں اپنے بیٹے اسماعیلؑ کی قربانی کا عمل پیش کیا بلکل اسی طرح وراث ابراہیم ؑ نے کربلا میں امت کی ڈوبتی کشتی کو قربانی کے ذریعے کنارے تک پہنچا کر اسلام کو ایک نئی زندگی بخشی۔ڈھرکی۔سمیت ضلع گھوٹکی میں10محرم کو مکمل پر امن رکھنے کے لیئے ایس ایس پی گھوٹکی اسد اعجاز ملہی نے ضلع بھر کے تمام ڈی،ایس،پییز اور ضلع بھر کی پانچوں تحصیلوں کے ایس ایچ اووز کو دس محرم کے انتہائی حساس ترین دن کی انتہائی سخت ترین نگرانی اور ضلع بھر میں امن امان کی فضاء کو مکمل برقرار رکھنے کے لیئے انتہائی سخت ترین احکامات جاری کردیئے ۔ خیرپور ناتھن شاہ ۔9 محرم الحرام کو مرکزی امام بارگاہ میں شھداء کربلا حضرت امام حسین اور اور انکے رفقاء کی یاد میں مجلس عزا برپا کی گئی۔بعد ازاں مرکزی امام بارگاہ سے ماتمی جلوس برآمد ہوا ۔اس موقع پر سینا زنی اور زنجیروں و چھریوں کے ساتھ عزاداری کی گئی۔ بعد ازاں ماتمی جلوس مقررہ راستوں پر رواں ہوگیا۔ رانی پور ۔شہداء کربلا حضرت امام حسین اور ان کے جانثاروں کی دی ہوئی لازوال قربانیوں کے سلسلے میں شہزادہ قاسم کی دستار مبارک کا ماتم درگاہ غوثیہ کے گدی نشین غلام غوث المعروف بگن شاہ جیلانی کی حویلی سے برآمد کیا گیا ۔ مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مومنین کو دستار مبارک کی زیارت کرائی گئی۔
تازہ ترین