• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامع مسجد و مدرسہ تعلیم القرآن میں محافل اہلسنت کی نشست

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جامع مسجد و مدرسہ تعلیم القرآن لطیف آباد نمبر 5 میں محافل اہلسنت کی پانچویں اور چھٹی نشست سے علامہ حسین عارف قادری نے خطاب میں واقعہ کربلا کے محرکات بیان کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا شہید اعظم سیدنا امام حسینؓ کی فاسق و فاجر یزید پلید کی بیعت نہ کرنا گویا ہم کو اس بات کا سبق دیتا ہے کہ جو مسلمان یزید کی بیعت کے حق میں نہیں تھے انہوں نے دور حاضر کے مطابق یزید کو اپنا سربراہ مملکت ماننے سے انکار کردیا اور اس کو اس سلسلے میں اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا ‘ اس سے ہمیں اس بات کا درس ملا کہ ہمیں بھی ظالم و جابر حکمرانوں کو اپنا ووٹ دیکر ظلم کرنے کا موقع نہیں دینا چاہئے‘ ہمیں اس بات کا بغور مشاہدہ کرنا ہے کہ آیا ہمارا دیئے گئے ووٹ سے بھتہ خور‘ ڈاکو‘ لٹیرے اور کرپٹ لوگ اقتدار حاصل نہ کرلیں۔ اس موقع پر محمد عتیق‘ ریحان صدیقی‘ علیم آرائیں و دیگر موجود تھے۔
تازہ ترین