• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروموشن بورڈ5:لائن سپرنٹنڈ نٹس کی ا یس ڈ ی اہ کے عہدے پر تر قی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیسکو کے 5 لائن سپرنٹنڈنٹ I- جس میں محمد عرفان ‘ نوید اختر ‘ گل حسن شیخ ولد محمد صدیق شیخ، فیاض علی ولد محمد اکرم ،اور ریاض احمد الطاف حسین شامل ہیں۔اس موقع پر حیسکو چیف رحم علی اوٹھو نے تمام ترقی پانے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میرٹ اور مکمل جانچ پڑتا ل کے بعد شفاف طریقے سے تر قیا ں دی گئی ہیں جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل/ایچ آر اینڈ ایڈمن احمد سعید سولنگی نے کہا کہ تمام ملازمین اپنے فرائض محنت اور ایمانداری سے نبھائیں تاکہ ادارہ ترقی کرسکے۔ واضح رہے کہ حیسکو چیف رحم علی اوٹھو نے پہلے ہی ملازمین کے جملہ مسائل کے حل کے بارے میں کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے جو ملازمین کے مسائل اولیت اور شفاف میرٹ کے تحت حل کررہی ہے۔ اس موقع پر جنرل منیجر ٹیکنیکل عبدالستار میمن‘ چیف آپریٹنگ آفیسر محمد فاروق افغان‘ چیف کمرشل آفیسر خالد بھٹی‘ چیف انجینئر پی ا یم یو ‘عبدالحق میمن‘ چیف فنانشل آفیسر حناتالپور‘ ڈائریکٹر جنرل ایڈمن اینڈ ایچ احمد سعید سولنگی‘ منیجر کمرشل محمود قائم خانی بھی موجو د تھے۔
تازہ ترین